وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنےبیان میں کہا پولیس کایونیفارم پہن کراحساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے،شعبہ پولیس میں خدمات انجام دینےوالی خواتین پر فخر ہے۔
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےپولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ خوشی ہوئی کہ پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈمیں 650 خواتین اہلکارہیں،جب جلسوں میں جاتی تھی تو ہتھیاراٹھائےخواتین پولیس اہلکاروں کو دیکھ کرخوشی ہوتی تھی، میں مڑمڑکران خواتین پولیس اہلکاروں کودیکھتی تھی، یہ خواتین گھر کی ذمے داریاں بھی ادا کرتی ہیں۔
پنجاب پولیس میں7ہزارکےقریب خواتین ہیں،پولیس میں خواتین کی تعداد بڑھا کر نصف کرناچاہتےہیں،شعبہ پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین پر فخر ہے، ظالم کو اس کی سزاملنا سب سےزیادہ ضروری ہے،جس معاشرےمیں انصاف نہ ہووہ بگڑ جاتاہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمزید کہاکہ میرے دل میں انتقام کا جذبہ نہیں، معاشرےمیں انصاف قائم کرنا ضروری ہے، آپ سے امید ہے کہ ظالم کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے۔