وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے طلباء کو موٹر سائیکلز فراہم کرنے کی سکیم کیلئے اب تک ایک لاکھ سے زائد طلبہ نے پورٹل پر رجسٹریشن کروالی ہے جبکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ریکارڈ کےمطابق سولہ ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں جمع کی جاچکی۔
پی آئی ٹی بی کے ریکارڈ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طلباء کو 20 ہزار موٹر سائیکلیں آسان اقسا ط پر فراہم کرنے کی سکیم میں اب تک ایک لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروا لی ہے جبکہ 16 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں ساڑھے 13 ہزار طلبا نے پٹرول بائیکس کیلئے درخواست دی ہے اور 3800 طلباء نے الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست جمع کروائی ہے ، ایک لاکھ طلباء نے پورٹل پر رجسٹر کیا ہے ، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اپریل مقرر ہے،موٹرسائیکل اسکیم کیلئےمزید درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔ حکام کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، راولپنڈی کے طلبا درخواستوں کے اہل ہیں، موٹرسائیکل کی ڈاون پیمنٹ حکومت پنجاب دے گی، ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔