آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنا چیلنج قرار دیدیا۔
اوگرا کی وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی دستاویز کے مطابق یکساں قیمت کا اطلاق ختم ہونے سے صارفین سے اضافی قیمتوں کی وصولی کا خدشہ ہے، پیٹرول پمپس کو اضافی چارجز روکنے کا طریقہ وضع کرنا ہوگا۔
دستاویز کے مطابق مارکیٹ میں کارٹلائزیشن کو روکنے کیلئے اوگرا کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، مارکیٹ میں گٹھ جوڑ سے مہنگائی کو روکنے کیلئے آئل رولز میں تبدیلی کرنا ہوگی، پرانی ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے کی اسکیم بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
حکام کے مطابق فیصلے سے شمالی علاقہ جات اوردیگرعلاقوں میں قیمتیں زیادہ بڑھ سکتی ہیں، اوگرا نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ حکومت کوبینظیر انکم سپورٹ پروگرام طرز کی کراس سبسڈی متعارف کرانا ہوگی۔