ایف آئی ایچ نے پاکستان میں متوازی ہاکی فیڈریشن کے معاملہ کا نوٹس لےلیا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ایف آئی ایچ کو حالات سے آگاہی کا خط لکھا گیا تھا۔
خط کےمتن کےمطابق ایف آئی ایچ آئی اوسی سپورٹس گورنس چارٹرپرعمل پیرا ہوکر پی ایچ ایف کاساتھ دے،حکومت پاکستان کی جانب سےسپورٹس فیڈریشنز کے معاملات میں مداخلت نہ کرنےکالیٹرریکارڈ پرہے۔
پی ایچ ایف کےمطابق وازرت آئی پی سی نےآئی اوسی کو سپورٹس فیڈریشنز معاملات میں مداخلت نہ کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی،خط کےمتن کےمطابق پی ایچ ایف کی بھرپورکوشش ہےکہ انٹرنیشنل رینکنگ کو بہتربنایا جائے۔
ایف آئی ایچ نےمعاملہ کا نوٹس لیتےہوئےدونوں دھڑوں کو 25 اپریل تک اپنا موقف اور ثبوت جمع کرانےکی ہدایات دے دی۔
ایف آئی ایچ کےمطابق ایف آئی ایچ کےصدرطیب اکرام کو پاکستان سےتعلق ہونے کی بنیادپراس معاملہ میں شامل نہیں کیا جارہا،ایف آئی ایچ سینیئر ڈائریکٹرجان کا کہنا ہےکہ ایف آئی ایچ کی جانب سےپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو حکومت پاکستان کے ساتھ ملکراحسن حل نکالنےکی بھی درخواست کرے گی،چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرتے رہیں۔