وفاقی پولیس کی جانب سے چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی دستہ تشکیل دے دیا گیا۔
انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وفاقی پولیس کا خصوصی دستہ سو اہلکاروں پر مشتمل ہوگا جو چینی شہریوں کی حفاظت کرے گا۔
آئی جی وفاقی پولیس کا کہنا تھا کہ وہ منشیات فروشی کو دہشتگردی کے طور پر دیکھتے ہیں اور منشیات کو نارکو ٹیررازم کی طرح ہی ڈیل کریں گے۔
علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ وفاقی پولیس میں جوکام نہیں کرے گا اس کو رہنے نہیں دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں کرپشن کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کریں گے، سیاسی پریشر نہ کبھی لیا اور نہ لوں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تھانوں میں آنے والی خواتین کو بہتر ماحول دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔