اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی زیر صدارت ہونے والے فل کورٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے اور عدالت عالیہ کے 6 ججز کی جانب سے عدلیہ میں مداخلت کے حوالے سے لکھے گئے خط کا جائزہ لیا۔
عدالت عالیہ کے فل کورٹ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں کسی بھی مداخلت پر متفقہ ردعمل دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو بھیجے گی۔
اجلاس میں تجاویز پر کوئی اختلاف سامنے نہیں آیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تجاویز کا مسودہ تیار کرکے مقررہ تاریخ سے پہلے سپریم کورٹ کو بھجوا دیا جائے گا۔
چیف جسٹس آفس نے تمام ججز سے آج تک تجاویز مانگی تھیں جبکہ اسلام آباد کے دونوں سیشن ججز سے بھی تجاویز طلب کی گئی تھیں۔