سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہناہے کہ پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا ضروری ہے۔
منگل کو اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے سوال اٹھایا کہ حکومتی ترجمان جواب دیں پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی کیا اپ ڈیٹ ہے؟۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا دورہ خوش آئند ہے، عوامی فلاحی منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مسلسل گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اس لئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے اور کسی قسم کی پابندیوں کو خاطرمیں نہ لایا جائے۔
اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے رکن عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے اتنا اہم نکتہ اٹھایا لیکن ایوان میں کوئی وزیر نہیں، جناب اسپیکرآپ رولنگ دیں اور متعلقہ وزیرکو بلائیں۔