ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی مرغی کے ریٹ آپے سے باہر ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں مرغی کی فی کلو قیمت ایک ماہ کے دوران 25 روپے اضافے کے بعد ساڑھے سات سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔
شہریوں کے مطابق پہلے پہلے مرغی کا گوشت چار سو سے پانچ سو روپے فی کلو تک تھا لیکن اب سات سو سے آٹھ سو تک ہوگیا ہے، دو کلو کے ریٹ میں ایک کلو گوشت لینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
دوسری جانب دکاندار سپلائی کی کمی کا رونا رو رہے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ڈبل ٹرپل سٹوری فارم بنائیں ہیں ، مال غائب کردیتے ہیں کہتے ہیں مال نہیں ہے ، بلیک میں فروخت کرتے ہیں، مجبورا ہمیں لانا پڑتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ گوشت کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کروانے میں ناکام ہے۔