کاروباری ہفتے کےدوسرے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جس کے بعد کے ایس 100 انڈیکس 200 پوائنٹس بڑھ کر 71635 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب پاکستانی روپیہ کےمقابلےمیں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ معمولی کمی ریکارڈکی جارہی ہے،کرنسی ڈیلرز کےمطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کی کمی سے ڈالر کی 278 روپے 25 پیسے ہوگئی۔