تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی براقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر17 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی تاہم طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 33 پیسے پر بند ہوا۔