صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان اہم ترین ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اورایران کا دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنےکےعزم کا اظہار کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نےایرانی صدرابراہیم رئیسی کاایوانِ صدرآمد پراستقبال کیا ، ملاقات میں دوطرفہ تجارتی حجم 10ارب ڈالرتک بڑھانےکیلئےتجارتی میکنزم فعال کرنے ا ور دونوں ممالک نےخطےکودرپیش چیلنجز پرقابو پانےکیلئےمل کرکام کی ضرورت پربھی زور دیا گیا ۔ ملاقات میں اہم علاقائی اورعالمی سطح پرپیشرفت بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ آصف زرداری نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا ظہار کیا اور غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کی مذمت کی ۔ ابراہیم ریئسی نےغزہ میں جاری انسانی بحران کےدوران فلسطینی بھائیوں کیلئےپاکستان کی مسلسل حمایت کوسراہا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کےاعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا۔