پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اسمگلنگ روکنے کے لیے ایران سے باقاعدہ معاہدے کا مطالبہ کردیا۔
نمائدہ خصوصی سماء سے گفتگو میں صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا کہ جب بھارت ایران سے پٹرول لے سکتا ہے تو ہمارے لیے کیا رکاوٹ ہے؟ اگر ایران سے تیل گیس کا معاہدہ ہو جائے تو بہت فائدہ ہوگا۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ معاہدے سے تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی، اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت اور ڈیلرز کو نقصان ہو رہاہے، پاکستان میں 30 فیصد پٹرول اور ڈیزل اسمگل ہو کر آرہا ہے، اسمگلنگ شدہ آئل صاف نہیں ہوتا اورگاڑیوں کی خرابی کا باعث بنتا ہے۔
صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ بھارت ایران سے پٹرول خرید رہا ہے تو ہم کیوں نہیں ، حکومت سے مطالبہ ہے کہ آپ ہماری گزاشات پر غور کریں۔