پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔
اس سلسلہ میں خیبر پختونخوا کے ضلع مہمندمیں پاک فوج کی جانب سے منعقدہ چار روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔
فری آئی سرجیکل کیمپ میں 1473 مریضوں کی مفت سکریننگ کی گئ۔ جن میں 885 مرد، 544 خواتین اور 245 بچے شامل ہیں۔
اس موقع پر 754 مریضوں کو مفت نظرکی عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔ جبکہ 1139مریضوں کو مفت ادویات مہیا کی گئیں۔
الشفاء آئی ٹرسٹ کے تعاون سےمنعقدہ فری آئی سرجیکل کیمپ میں 104 مریضوں کےآنکھوں کا آپریشن کیا گیا،جبکہ 206 مریضوں کومزیدعلاج کےلئےالشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی بھیجا گیا۔
چار روزہ فری آئ سرجیکل کیمپ کے انعقاد پرمقامی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتےہوئےکہا کہ انہیں آنکھوں کے علاج کے لئےدور دراز علاقوں سے سفر کرنا پڑتا تھا۔ اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جاری رکھا جائے تاکہ غریب عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔