ماڑی پیٹرولیم نے سندھ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔
ترجمان ماڑی پیٹرولیم کے مطابق تیل و گیس کا ذخیرہ سندھ میں شوال ون کنویں سے دریافت ہوا، ماڑی پیٹرولیم کو47 سال میں پہلی بار تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا۔
اعلامیے کے مطابق کنویں سے 2.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس جبکہ کنویں سے 1040 بیرل خام تیل یومیہ حاصل ہوگا۔ اسٹاک ایکس چینج کو لکھے گئے خط میں ماڑی پیٹرولیم حکام کا کہنا ہے کہ گیس کا مذکورہ کنواں 100 فیصد ماڑی پیٹرولیم کی ملکیت ہے۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی سپلائی میں تعطل آنے کے خدشات کے تحت عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ 4.2 فیصد تک گر گئے۔ 2.4 فیصد کے اضافے کے ساتھ برینٹ خام تیل 2.63 ڈالر مہنگا ہوگیا، اس کی نئی قیمت 89.74 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) 2.56 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 84.66 فی بیرل کا ہوگیا۔