کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 71 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔
ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا
کے ایس 100انڈیکس 366 پوائنٹس بڑھ کر 71276 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ ہفتے کاروبار کےاختتام پر اسٹاک مارکیٹ 70 ہزار 909 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب ڈالرکی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے بعد پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہوگیا ہے،ڈالر کی قدر 11 پیسے کم ہو کر 278 روپے 20 پیسے پرآگئی۔