آغا خان فاؤنڈیشن اور والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے لاہور کی مسجد وزیر خان کا جنوبی حصہ بحال کر دیا گیا۔
مسجد وزیر خان کے بحال ہونے والے حصے پر 2 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے جبکہ امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے بحال ہونے والے حصوں کا افتتاح کیا۔
CG Hawkins opened a restoration project at the Wazir Khan Mosque. Since 2002, the 🇺🇸 has funded $1.6 million in restoration work at the Mosque site. 🇺🇸🇵🇰@USCGLahore @city42 @MohsinnaqviC42 @commissionerlhr @dailytimespak @Dawn_News @DgprPunjab @GovtofPunjabPK pic.twitter.com/M5cphqstla
— Walled City Lahore (@WCLAuthority) September 28, 2023
امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کا کہنا تھا 2002ء سے اب تک 32 کلچرل مقامات کی بحالی پر کام کر چکے ہیں، لاہور کی مسجد وزیر خان میں بحالی کا یہ پانچواں پروگرام ہے ۔
کرسٹن کے ہاکنز کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے لاہور میں بہت اچھا وقت گزار رہی ہوں ، خاص کر یہاں کے کھانے بہترین ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ اور لوگوں سے ملاقات کر رہی ہوں، شاہی قلعے میں بحالی پروگرام دیکھ کر خوشی ہوئی۔