وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ضمنی انتخابات کے موصول ہونے والے نتائج پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتائج سےثابت ہوگیاکہ عوام نےن لیگ پراعتمادکیاہے،ثابت ہواکہ جواقدامات حکومت نےلیےعوام کےاعتمادکاثبوت ہے، پی ٹی آئی ووٹرزآج ضمنی انتخابات میں نہیں نکلے، جیل سےجھوٹےبیانات جاری کئےجاتےہیں، عوام نےپی ٹی آئی کےبیانیےکومستردکردیا۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں بیٹھ کراداروں اورملک کےخلاف سازشیں کی جاتی ہیں، پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر ساکھ متاثرکرنےکی کوشش کی جاتی ہے، دوست ممالک کےخلاف بیانات،ریاست مخالف بیانیہ بنایاجاتاہے، جھوٹ،نفرت اورتقسیم کی سیاست کوعوام نےرد کردیا، پنجاب میں مریم نوازنےبہترین کام کیا، ضمنی انتخاب میں ہرنشست پرن لیگ کوبرتری حاصل ہے، ملکی حالات بہترہوں،عوام کےاعتمادپرپورااتریں گے،ملک کاکھویاہوامقام دلوائیں گے، جوووٹ ڈالنےنکلےانہیں سلام پیش کرتاہوں انہوں نےسچ کاساتھ دیاہے، جھوٹ کابیانیہ دفن ہوچکاہے۔