ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے 23 اپریل کو کراچی کے دورہ کے موقع پر کمشنر کراچی نے شہر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت کی جانب سے 23 اپریل کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس کے پیش نظر سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے جبکہ صدر آصف علی زرداری ایرانی ہم منصب کے اعزز میں عشائیہ بھی دیں گے اور ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
توقع ہے کہ صدر رئیسی کے دورے سے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، تجارت، سلامتی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔