وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف 8 سے سعودی عرب کا شہری اغوا ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ مارگلہ پولیس نے سعودی سفارتخانے کے اہلکار کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی۔ ایف آئی آر کے مطابق عبدالواحد شاہد خان نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر کو اغواء کیا۔
سعودی سفارتی اہلکار نے ایف آئی آر میں پولیس کو درخواست کی ہے کہ سعودی شہری کو جلد بازیاب کرانے کے ساتھ اغوا کار کو قانونی سزا دی جائے۔