ایران اور امریکا کے درمیاں حالیہ جنگ کے دوران ایرانی حملوں میں مشرقِ وسطیٰ کے8ممالک میں20 امریکی فوجی اڈوں کو نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بی بی سی نے امریکی اڈوں پرحملوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے فروری کے آخر سے مشرق وسطیٰ کے 8 ممالک میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جس سے جدید ترین فضائی دفاعی نظام، طیاروں کو ایندھن بھرنے اور ریڈاروں کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے بارہا یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی فوج کا تقریباً صفایا ہو چکا ہے تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی تنصیبات کو جو نقصان دیکھا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران کے جوابی حملے اس سے کہیں زیادہ درست اور وسیع تھے جو کہ امریکی حکام نے پہلے تسلیم کیا تھا۔




















