امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدہ کرنے میں سنجیدہ ہے، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، یہ ایک اچھا معاہدہ ہوگا۔
ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ بہتر ہوگا امریکا کے لیے اور اُن تمام لوگوں کے لیے جو ہمارے ساتھ ہیں، ڈیموکریٹس اور دیگر لوگ بلاوجہ مجھ پر تنقید کررہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے لئے کام کرنا اس وقت مشکل ہوجاتا ہے جب سیاسی مخالفین شور مچاتے ہیں، سیاسی مخالفین مختلف اور متضاد مشورے دیتے رہتے ہیں، مخالفین کبھی مذاکرات تیز کرنے اور کبھی سست کرنے کی بات کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کہتے ہیں مجھےآہستہ چلنا چاہیے،جنگ کرنی چاہیے یا نہیں کرنی چاہیے، مخالفین بس پُرسکون رہیں اور اطمینان رکھیں، آخرکار سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔




















