پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے دوسرے اداروں کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں جاری ہیں۔
بلوچستان میں تربت،گوادر اور کوئٹہ سےکراچی آنے والی مسافر کوچز،منی بسوں اور گاڑیوں کےخفیہ خانوں میں غیرقانونی ایرانی ڈیزل،پٹرول،منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
اس سے قبل بھی مسافر کوچز کے خفیہ خانوں میں موجود ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی وجہ سے آتشزدگی کےمتعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
دو دن قبل آئل کمپنیوں کی گاڑیوں کو قبضےمیں لے کر ان کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے اوگرا اور پی ایس او سے ان کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
قبضےمیں لئے گئے آئل ٹینکرزمیں مشہور کمپنیاں شامل ہیں جوگاڑیوں کو جعلی پرمٹ جاری کرتے ہیں۔
گزشتہ رات اوتھل اوربیلا کے علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران تین آئل ٹینکرز کو قبضے میں لےکر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔