وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق امریکی رویئے میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔ امریکا نے تعاون کی یقین دہائی کرا دی ہے۔ ہم چینی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ عالمی اداروں سے بات چیت مثبت رہی۔ امریکا نے بھی تعاون کی یقین دہائی کرا دی ہے۔ عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے مزید اقدامات ضروری ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بتایا کہ معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کی سمت بالکل واضح ہے، حالیہ دنوں میں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی، واشنگٹن میں دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں انتہائی حوصلہ افزا رہیں۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے بھی اچھی خبریں ملیں گی۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ اصلاحات ک ذریعے ٹیکس نظام میں بہتری لائی جارہی ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے مزید اقدامات بھی کرنا ہوں گے، ریسورسز ہیں لیکن ان کو فزیبلٹیز میں تبدیل کرنا ہے. یعنی اگر آپ کسی چیز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے بارے میں مکمل معلومات ہوں۔