لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 3 مقدمات میں ضمانتوں پر وکلا کو دلائل کیلئے 26 اپریل کو طلب کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر حاضری کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے جونئیر وکیل عدالت پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے جونیئر وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔
وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کردی، جناح ہاوس عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاو گھیراو کا مقدمے میں ضمانتیں زیر سماعت ہیں۔