ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انسداد اسمگلنگ کا بڑا آپریشن کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر ضلع مستونگ میں واقع غیر قانونی اسمگلنگ کی آشیاء کےخفیہ گودام پر کیا گیا، ممنوعہ آشیاء میں سگریٹس، بیٹل نٹس، کپڑا، سولرپینلز، ٹائرز، یوریا کھاد اور الیکٹرانکس کا سامان شامل تھا۔
حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیاء کو 46 ٹرکوں اور 3 کنٹینرز کے ذریعے کسٹمز حکام کے حوالے کیا گیا۔ آپریشن میں ضبط شدہ اشیاء کی مالیت تقریباً 10 بلین روپے ہے جو کہ انسداد اسمگلنگ کی کارروائیوں کی سب سے بڑی ضبطی ہے۔ اس سے پہلے بھی 3 بلین روپے کے ممنوعہ آشیاء ضبط کی گئی تھی۔