وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرمؤثر اورزائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمزبند کرنے کا حکم دیدیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیرداخلہ کو تمام شعبوں کے بارے بریفنگ دی گئی، وزیرداخلہ نےغیرمؤثراورزائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری موبائل سمزبند کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایاجائے اور عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پرمزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔
وزیرداخلہ نے پنجاب میں بنائے گئے ماڈل تھانوں کی طرز پرماڈل نادرا آفس بنانے بھی کی ہدایت کی، وزیرداخلہ نے کہا کہ ماڈل نادرا آفس کے قیام سے سروس ڈلیوری میں بہتری اورعوام کوسہولت ملے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ عوام کو تیز رفتار سروس فراہم کرنے کےلیے نادرا کے ماڈل آفس بنائےجائیں، عوام کی سہولت کیلئے ڈیتھ سرٹیفیکٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔