پنجاب حکومت خصوصی افراد کیلئے"ہمت کارڈ"اوربیت المال کے تحت "نگہبان کارڈ" جاری کریگی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےخصوصی افرادکامستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا ،اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال سےمتعلق تفصیلی بریفنگ لی گئی،معذوری کیساتھ کام کرنےکےاہل افراد کیلئے قرضہ سکیم کا اجراء کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، سپیشل افراد کو مالی خودمختاری کیلئے ایک سے2 لاکھ روپے قرضہ دیا جائیگا۔
وزیراعلی پنجاب نے سرکاری عمارتوں میں ریمپ اور سپیشل پرسن باتھ روم کی پابندی پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔
اس کےعلاوہ معذورافرادکووہیل چیئراوردیگرمددگارآلات مہیا کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا،ہرڈویژن میں خواتین پرتشدد کے سدباب کیلئے وی اے ڈبلیو سی سنٹربنانےکی منظوری دیدی گئی۔
لاہور،ملتان اور فیصل آبادکےسکلزڈویلپمنٹ سنٹرکو فعال بنانےکاحکم دیاگیا،سپیشل افراد کیلئے کام کرنیوالی این جی اوز کے آڈٹ کی تجویزکا بھی جائزہ لیاگیا۔ہر نئی سرکاری عمارت میں سپیشل افراد کیلئے باتھ روم اور ریمپ لازمی قرار دیا گیا۔
اجلاس میں وویمن پروٹیکشن اتھارٹی ٹاسک فورس بنانےکی سفارشات پر غور کیا گیا، ہرڈویژن میں منشیات بحالی سنٹرزکےقیام کی تجویزکابھی جائزہ لیا گیا،سوشل ویلفیئر اینڈبیت المال ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کی اصولی منظوری دیدی گئی ہے۔