انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) فیض حمید کیخلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) فیض حمید کیخلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے سنگین الزامات پر اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
پاک فوج کی تشکیل کردہ کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے۔
انکوائری کمیٹی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الزامات کی تحقیقات کرے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے ادارہ جاتی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔