انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے ریفرنس دائر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف خود ریفرنس کی زد میں آگئے، پنجاب حکومت کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔ جج ملک اعجاز آصف نے سانحہ 9 مئی کیسز کی سماعت کے دوران ریفرنس کے حوالے سے سائلین کو بتایا۔
شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 30 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ مقدمات میں نامزد سیاسی رہنماؤں نے جج کی حمایت اور پنجاب حکومت کی مخالفت میں بیانات داغ دیئے۔
پنجاب حکومت نے اے ٹی سی جج کے خلاف ریفرنس دائر کیوں کیا ، کسی کو کچھ نہیں معلوم نہیں تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں انہیں انصاف کا چیمپین قرار دیتے رہے۔ سیاسی رہنماؤں کے وکلاء پوائنٹ سکورنگ میں ان سے بھی آگے۔ سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے مطالبہ کر ڈالا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ماتحت عدلیہ کے ججز کو حکومت کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں اور معاملے کا فوری نوٹس لیں۔