پاکستان کی تین آئل ریفائنریز،اٹک آئل ریفائنری، نیشنل آئل ریفائنری اور پاکستان آئل ریفائنری، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے والی ہیں۔
یہ معاہدہ پاکستان کی آئل ریفائنریز پالیسی براؤن فیلڈ ریفائنریز اپ گریڈیشن 2023 کے فریم ورک کے تحت کیا جائے گا
اس اقدام سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں آئل ریفائنریز کی کارکردگی اور صلاحیت میں اضافہ ہو گا، جس سے ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار بڑھے گی اور ملک کی توانائی کی حفاظت اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی
براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی کی منظوری وفاقی کابینہ نے 8 اگست 2023 کو دی تھی، جس کا مقصد موجودہ ریفائنریوں کو اپنی سہولیات کو اپ گریڈکرنے جدید بنانے اوروسعت دینے کی ترغیب دینا ہے۔
عنقریب اوگرا ریفائنریوں کےساتھ ایک میٹنگ منعقد کرے گی جس میں معاہدوں پر دستخط کرنے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی پردستخط اس لحاظ سے بھی ضروری ہے کہ ریفائنریوں کوEuro-V معیارکے مطابق ایندھن پیدا کرنے کے لیے اپ گریڈ کرنے کے لیے اپنے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھنے کے قابل بنایا جائے
پاکستان ریفائنری لمیٹڈ(PRL) کےساتھ یہ معاہدہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کیساتھ ماحول دوست ایندھن کی پیداوار میں تعاون کے لیے سٹرٹیجک شراکت داری کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے
اس پالیسی کے نفاذ سے Euro-V معیارکے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے درآمدات کا بوجھ کم ہوگا اور زرمبادلہ کی بچت ہوگی