متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کی وجہ سےنظام زندگی درہم برہم ہوگیا،دبئی میٹرو کےمتعدد اسٹیشن بھی زیرآب آگئے۔
یواے ای میڈیارپورٹس کےمطابق طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،شدید بارشوں کے باعث دبئی ائیرپورٹ پرفلائٹ شیڈول متاثر ہے جبکہ متعدد اہم شاہراہیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔
بارش کے بعد دبئی اور ابوظبی کی متعدد شاہراہوں کو بند کردیا گیا،میٹرو کے متعدد اسٹیشن بھی زیر آب آگئے ہیں،اماراتی محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
جبکہ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔