قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ 18 اپریل کو پتہ چلے گا کہ اوپنر کون ہوگا، اوپنر کے حوالے سے کچھ سسپنس رہنے دیں۔
قومی ٹیم کے کوچ اظہر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بہت اہم ہے ، اپنے سکواڈ سے بہت مطمئن ہوں، سکواڈ میں دو آل راؤنڈر فاسٹ باؤلر ہیں، بہترین بلے باز بھی موجود ہیں ، محمد عامر اور عماد وسیم کے واپس آنے سے ٹیم مزید مظبوط ہوئی ہے ۔
اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے 12میچز ہیں جو بہت اہم ہیں ، نیوزی لینڈ کی جو ٹیم آئی ہے اس میں اچھے کھلاڑی ہیں ، یہ کھلاڑی اچھا ریکارڈ رکھتے ہیں ، ٹی ٹونٹی میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران 6 جون کو جب پہلا میچ کھیلیں تو کافی سیکھ چکے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عباس آفریدی، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی سے امیدیں ہیں، بابر اعظم کو ہم ریسٹ بھی دے سکتے ہیں ، بہتر سایڈ کیلئے تجربات کریں گے، اوپنرز زیادہ ہیں ہمیں اچھا موقع ملے گا ۔
انہوں نے کہا کہ میں عامر جمال کو بہت پسند کرتا ہوں ، وہ مستقبل کا بڑا آل راؤنڈر ہوگا، ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ موجود ہے انہیں اب پلئیر بنانا پڑے گا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی سپر فٹ ہے، اسکے بارے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کاکول کی فٹنس سے سب مطمئن ہیں۔