سال 2023 کا آخری سپر مون کا دلکش نظارہ کل دیکھا جائے گا۔
سپرمون کے وقت چاند اپنے مدار میں زمین کے سب سے قریب آتا ہےجس سے یہ معمول سے بڑا اوربہت زیادہ چمکدار دکھائی دیتا ہے۔
سال 2023 کا آخری سپرمون جمعہ کی رات کو آسمان پر روشن ہوگا۔اس سپرمون کو فصل کا چاند کا نام دیا گیا ہے۔
اس چاند کوکسان مکئی کے چاند کے طور پر بھی دیکھتے ہیں جوکہ موسم گرما کی فصلوں کے اختیام کو ظاہر کرتا ہے۔اس سے قبل پہلی بار یکم اگست کو اور دوسری بار 30 اگست کو سپرمون کا نظارہ کیا گیا تھا۔
اس سے قبل 30 اگست کو چاند سب سے بڑا اورروشن چاند کے طور پر دیکھا گیا۔کیونکہ زمین سے محض 357343.5 کلو میٹر کے فاصلے پر آگیا تھا۔
یاد رہے کہ ایک ہی مہینے میں بار بار نظر آنے والا سپر مون کو بلیو مون کا نام دیا گیا ہے یعنی رواں ماہ بلیو مون کا ماہ ہے۔ بلیو مون آخری بار دسمبر 2009 میں ہوا تھا اگلا بلیو مون اگست 2032 تک نہیں ہوگا۔
اسی حوالے سے ناسا کا کہنا ہے کہ اگلا سپر بلیو مون مزید 14 سال تک نہیں آئے گا 2037 میں سپر بلیو مون جنوری اور مارچ میں آسمان کو روشن کرے گا۔