بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
بلوچ عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے،اس ضمن میں پاک فوج اور حکومت بلوچستان نے صوبے میں امن و استحکام کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا۔
پاک فوج نہ صرف صوبے میں بحالی امن کے لئے کوشاں ہے بلکہ تعلیم، صحت سمیت سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے بھی مصروف عمل ہے
اس سلسلےمیں بلوچستان کی سلامتی کے لئے مشکلات کے باوجودپاک فوج نے مقامی عوام میں بیداری کی مہم چلائی،آگاہی مہم کے بعد عوام کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس مہم کےنتیجے میں عسکریت پسندی میں ملوث افراد نےہتھیار ڈال دیےاور عام زندگی گزارنے کے لیےدوبارہ قومی دھارے میں شامل ہونا شروع کر دیا۔
پاکستان کی مسلح افواج نےبلوچستان کی ترقی کےلیےمتعدد منصوبےشروع کیے ہیں اوربلوچوں کی خوشحال اوربامقصد زندگی گزارنےکی صلاحیت کو فروغ دیا ہے
ان منصوبوں میں ڈی سیلینیشن پلانٹس،کیڈٹ کالجز، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کا قیام شامل ہے،گوادر پورٹ اور سی پیک سے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔
سی پیک (CPEC)میں ہزاروں چینی انجینئرز، ورکرز اور چینی حکام کو سیکیورٹی بھی پاک فوج نے ہی فراہم کی
پاک فوج نے سی پیک منصوبےکو سبوتاژ کرنے کے لئے دشمنوں کےتمام مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا،اس حوالے سے چینی وزیربرائے قومی دفاع نے علاقائی امن کے لیے پاک فوج کی مخلصانہ کاوشوں اورسی پیک منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی کو بھی سراہا۔
بلوچستان میں سب سے اہم اورضروری پہلو بلوچ آبادی کے لوگوں میں بنیادی تعلیم کافروغ تھا،تعلیم کے فقدان نےبلوچستان کی عوام اورنسلوں کودرحقیقت شرپسندوں کے لئے یرغمال بنائے رکھا۔
پاک فوج اورحکومت بلوچستان نےمقامی تعلیمی اداروں کومتحرک کرتے ہوئےصوبے کےمختلف دوردراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے نئے ادارے قائم کیے
جن نوجوانوں کو شرپسندوں نے دہشتگردی کے طور پر استعمال کیا آج وہ سکولوں اور کالجوں میں جانے لگ گئے ہیں,آج انہی تعلیمی اداروں سے تعلیم یافتہ نوجوان افواج پاکستان میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں
اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں، تعلیمی سہولیات، پانی کے نظام اور طبی سہولیات کی فراہمی میں پاک فوج نے بلوچستان کی ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کیا
ریکوڈک منصوبہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور بلوچستان کے عوام کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا،ریکوڈک ممکنہ طور پر دنیا کی سب سے بڑی سونے اور تانبے کی کان ہوگی۔
یہ منصوبہ پاکستان کو قرضوں سے نجات دلانے اور ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغازکرنےکی صلاحیت رکھتا ہے،اس سے نہ صرف پاکستان کا سرمایہ کارانہ دوست تاثر بحال ہوگابلکہ اس سےبڑے اقتصادی فوائد بھی حاصل ہوں گے
بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بحال ہونے پرغیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں پہلےسےزیادہ دلچسپی لےرہےہیں آج پاک فوج کی زبردست کاوشوں اورقربانیوں کی بدولت بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہو چکا ہے