ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں آج مسلسل 16 ویں روز اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 90 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر 287 روپے 85 پیسے پر بند آگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی کمی ہوگئی تھی، جس سے ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک کے زیراثر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50 پیسے سستا ہوکر 288 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 77.25 ،اماراتی درہم 78.90 رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کمی کے بعد 295 روپے کا ہوگیا تھا۔5 ستمبر کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 333 روپے تک پہنچ گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 40 روپے سستا ہوچکا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 5 ستمبر کو 307 روپے 10 پیسے تک پہنچ گیا تھا، ڈالر اب تک بلند ترین سطح سے تقریباً 19 روپے سستا ہوچکا ہے۔