پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور مشرق وسطٰی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ تمام فریقین تحمل سے کام لیتے ہوئے کشیدگی ختم کرنے کی طرف بڑھیں
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنےبیان میں کہا کہ پاکستان کئی مہینوں سےغزہ میں جنگ بندی کےلیےبین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتا آیا ہے،پاکستان نےمطالبہ کیا تھا کہ خطےمیں دشمنی کو روکا جائے اورغزہ میں سیزفائر کیا جائے،دو اپریل کو پاکستان نےشام میں ایرانی قونصل خانے پرحملےکو ایک بڑی کشیدگی کا پیش خیمہ قراردیا تھا۔
ایران نے اسرائیل پر 185 ڈرون, 110بیلسٹک میزائل اور 36 کروزمیزائل داغ دئیے
ترجمان نےکہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن قائم کرنے میں ناکام ہوئی۔تازہ واقعات سفارتکاری کی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں ۔اب صورتحال مستحکم کرنے اورامن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے،ہم تمام فریقین سےمطالبہ کرتےہیں کہ وہ انتہائی تحمل سےکام لیں اورکشیدگی کوکم کرنےکی طرف بڑھیں۔