مودی سرکار انتخابات سے پہلے بکاؤ میڈیا کے ذریعے پری پول دھاندلی کی مہم چلانے لگ گئی۔
مودی سرکار کے خریدے گئے میڈیا کے اصل حقائق الجزیرہ کی رپورٹ میں سامنے آگئے۔رپورٹ کےمطابق بھارتی میڈیا پردکھایا جانے والا مودی سرکارکا چہرہ حقیقت کے بالکل منافی ہے۔
مودی سرکار نےجی ٹوینٹی اجلاس کی میزبانی کے بعد سے ہی بھارتی عوام میں میڈیا کے ذریعےجھوٹا بیانیہ پھیلانا شروع کردیا تھا، مودی سرکار نے اپنی گورننس کے ذریعے بھارت میں ہندوتوا اور انتہا پسندی کو پروان چڑھایا ہے۔
جبکہ مودی سرکار کےخریدے گئےمیڈیا ہاؤسز کےذریعےعوام کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ مودی بھارت کے لیےضروری ہے،مودی سرکار نے آنے والے انتخابات میں اپنا پاؤں جمانے کے لیے بھارت کو انتہا پسندی کا گڑھ بنا دیا ہے۔