پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ملک بھرمیں جلسےکریں گے،بانی پی ٹی آئی بہت جلدرہاہوں گے،یہ حکوتیں ختم ہوں گی، آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی کوئٹہ میں نیوز کانفرس کہا کہ بلوچستان میں رکاوٹوں کے باوجود ہمارے جلسے جلسے کامیاب ہوئے ،ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرسکیں گی ،آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔
عمرایوب نے مزید کہا سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے، ملٹری کورٹس میں ہمارے 106 قیدی ہیں،فارم 47 پربننےوالی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے، شریف خاندان قیدی نمبر804سےخوفزدہ ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے عوام میں شعوربیدارکیا،شریف خاندان قیدی نمبر 804 سےخوفزدہ ہے۔