سٹیٹ بینک نے کامیابی کے ساتھ یورو بانڈ کے واجب الادا ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کر دی ، یوروبانڈ کےپرنسپل اماونٹ سود سمیت رقم کی ادائیگی بارہ اپریل کوکی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق یوروبانڈ کےایجنٹ بینک کےزریعےیہ رقم یوروبانڈ ہولڈرمیں تقسیم کردی گئی،بینکنگ ذرائع کےمطابق ادائیگی کےبعدپاکستان کےزرمبادلہ کےذخائزمیں ایک ارب ڈالرکمی کےبعد سٹیٹ بینک کےڈالرذخائرسات ارب ڈالررہ گئے ہیں ۔۔ اپریل کےآخرمیں آئی ایم ایف سے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالرکی قسط موصول ہوجائےگی قوی امیدہےکہ رواں ماہ ہی اسٹیٹ بینک کےڈالرذخائردوبارہ آٹھ ارب ڈالرسےتجاوزکرجائیں گے۔