نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے مدینہ ائیرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق ، پاکستانی سفارت خانے اورجدہ قونصلیٹ جنرل کے دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکل عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکّہ مکرمہ روانہ ہونگے۔
یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاٹھہترویں سالانہ اجلاس شرکت کیلئے نیویارک گئے تھے اور بعدازاں سرکاری دورے پر لندن گئے تھے۔
انوار الحق کاکڑ نے نیویارک یو این جنرل کے اجلاس میں خطاب کے علاوہ سائیڈلائن ملاقاتیں ،مختلف تقریبات سے خطاب اور مختلف انٹرویوز دیئے۔