طلبا کیلئےآسان اقساط پربیس ہزاربائیکس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن ہو گئی ، پہلےمرحلے میں انیس ہزار پٹرول بائیکس اورایک ہزارای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق طلبہ کو بلا سود بائیکس کیلئے حکومت پنجاب ایک ارب روپے سبسڈی اداکرے گی، بیس ہزارروپےڈاؤن پیمنٹ بھی حکومت ادا کرے گی۔طلبا گیارہ ہزار چھ سو چھہتراور طالبات سات ہزار تین سو پچیس روپے ماہانہ قسط جمع کرائیں گی ۔ہر ضلع میں موٹر بائیکس آبادی کے تناسب سے دی جائے گی۔پہلے مرحلے میں فیصل آباد ، ملتان ،بہاولپور راولپنڈی اور لاہور میں ای بائیک دی جائیں گی ، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ انتیس اپریل ہے، بائیکس حاصل کرنے کیلئے سرکاری یا نجی یونیورسٹی گرایجویٹ کالج کا طالبعلم ہونا ضروری ہے،