بلوچستان کے ضلع حب میں زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عید الفطر کے پہلے روز حب میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کے قریب کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے افسوسناک حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کا اظہار افسوس
وزیر داخلہ محسن نقوی نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔