وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے عید الفطر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نےمنتخب ہونےکےبعدپہلادورہ سعودی عرب کاکیا، ہماری قیادت نےکہاہمیں امدادنہیں سرمایہ کاری چاہیے، سعودی عرب نےپاکستان میں5ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ کا کہناتھا کہ سعودی عرب کے5ارب ڈالرامدادنہیں سرمایہ کاری ہے، مختلف اداروں کی نجکاری بھی کی جارہی ہے، پی آئی اےکاسالانہ خسارہ 80ارب روپےہے، لاہورایئرپورٹ کوہم آؤٹ سورس کریں گے، اگلےسال مہنگائی میں 11فیصدتک کمی آئےگی ، عالمی میڈیاگواہی دےرہاہےمہنگائی میں2فیصدکمی ہوئی ہے، ملک میں حالات بہترہورہےہیں، عوام کےمسائل پربھرپورتوجہ دی جارہی ہے، محنت کرکےعوام کےمسائل حل کریں گے، عوام نےہمیں مسائل حل کرنےکےلیےایوان میں بھیجاہے۔