صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیاہے جس میں عید کی خوشیاں غریبوں کے ساتھ بانٹنے اور ملک کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیاہے جبکہ دونوں رہنماوں کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کیلئے عالمی دنیا سے مد د کی اپیل کی گئی ہے ۔
صدر ملک آصف علی زرداری
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے عید کے موقع پر قوم کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ دعاگوہوں یہ دن ہمارےلئےڈھیروں برکتیں،خوشیاں،امن اورسلامتی لائے،اللہ تعالیٰ کاشکراداکرناچاہیےہمیں رمضان کی سعادتیں نصیب ہوئیں،عیددوسروں کیساتھ خوشیاں بانٹنے،محروم طبقات کیلئےایثاروقربانی کادن ہے،غریبوں اوریتیموں کی بھرپورمددکرتےہوئےانہیں بھی خوشیوں میں شریک کریں۔ قوم فلسطین کےمظلوم عوام کےساتھ یکجہتی کااظہارکرتی ہے عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی اورامدادفراہمی یقینی بنائے،ا اسرائیل کاظلم،بربریت اورنسل کشی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،خوشی کےموقع پرمقبوضہ جموں وکشمیرکےعوام کونہیں بھولناچاہیے۔
وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے عید کے موقع پر قوم کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم عیدکی خوشیاں منارہی ہے، پوری قوم کوعیدالفطرکی مبارکبادپیش کرتاہوں، ہم نےدکھی انسانیت کےسروں پردست شفقت رکھناہے،عہدکریں پاکستان کو ہم نےترقی یافتہ ملک بناناہے۔فلسطین میں بےگناہ شہریوں کاخون بہہ رہاہے،کشمیراورفلسطین کےبھائی آج بھی ظلم سہہ رہےہیں،اس موقع پرکشمیراورفلسطین کےبھائیوں کویادرکھناچاہیے،ہم نےدکھی انسانیت کےسروں پردست شفقت رکھناہے،عہدکریں پاکستان کو ہم نےترقی یافتہ ملک بناناہے،ایسےلوگوں کوضروریادرکھیں جن کےپاس وسائل نہیں ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے عید کے پرمسرت موقع پر قوم کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے اور عید کے موقع پر غریبوں اور مسکینوں کا خاص خیال کرنے کی اپیل کی ہے ۔
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے عید کے موقع پر پاکستانی عوام کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج پاکستانی قوم کو عید کی مبارک باد پیش کرتی ہے ، سپاہی کیلئےعیدکی اصل خوشی فرنٹ لائن پرخدمات انجام دینے،قوم کی حفاظت میں مضمرہے، قومی ہیروکےحوصلےمسلح افواج اورپوری قوم کیلئےمشعل راہ ہیں، قومی ہیروکےخاندانوں اور ان کی قربانیوں پرہمیشہ شکرگزارہیں،امادروطن کیلئےجانیں دینےوالےشہداکوخراج عقیدت پیش کرتےہیں۔
محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید الفطر پر عوام کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں،اللہ کا شکر ہے ہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع ملا،عیدالفطر رمضان المبارک کے حوالے سے یوم تکمیل، رحمت الہی اور یوم تشکر ہے، کم وسائل والے طبقات کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی حقیقی عید ہے، پاک وطن کے امن و حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے وا لے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدائے وطن ہمارا فخر ہیں اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، شہداء کے اہل خانہ کو بھی عید پر یاد رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے، عید کی موقع پر عوام کی سیکیورٹی، تحفظ اور فلاح ہماری ذمہ داری ہے،دعا ہے اللہ پاک مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو ظلم و جبر سے نجات عطا فرمائے۔