تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی فتویٰ کونسل کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش منگل کے روز 9 اپریل 2024 کو ہو جائے گی اور اس دن رمضان المبارک کا آخرہ روزہ ہو گا ، ملک بھر میں مسلمان برادری 10 اپریل کو عید الفطر منائے گی ۔
دوسری جانب سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے تاہم سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے جبکہ پاکستان میں بھی بدھ کے روز ہی عید کے قوی کا امکان کو ظاہر کیا جارہاہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لیبیا میں حکومت نے 28 روزوں کا چاند دیکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ، اس بیان کی رو سے آج اگر لیبیا میں چاند نظرآتا ہے تو اگلے دن یعنی کل منگل لیبیا میں عیدالفطرہوگی۔یوں لیبیا میں رمضان 28 روزوں کے ساتھ ختم ہوسکتا ہے مگر لیبیا میں 28 روزے ہونے پر ایک روزے کی قضا واجب ہو گی۔