لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں خاتون کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہو ئی ہے ، پولیس نے مقتولہ کے داماد اور سوتیلے بیٹے کو حراست میں لے لیا ۔
پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ مقتولہ کے داماد عثمان کی بہو انیلہ سے دوستی تھی جس کا مقتولہ کو علم ہو ہو گیا تھا ، عثمان نےمقتولہ کےسوتیلےبیٹےکوپیسوں کالالچ دیکر واردات میں شامل کیا، ملزمان نےانیس بی بی کونشہ آوردوائی پلاکربےہوش کیا،پھرڈنڈوں کےوارسےقتل کردیا، ملزمان نےمقتولہ کےواش روم میں گرکرزخمی ہونےکا ڈرامہ رچایا۔ پولیس کا کہناہے کہ مقتولہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس کے بعد پولیس نے مقتولہ کی بہو انیلہ کو بھی شامل تفتیش کر لیاہے ، رپورٹ میں بتایا ہے کہ خاتون کی موت سر پر بھاری بھرکم چیز کے وار سے ہوئی ہے ، انیس بی بی کے قتل کی واردات 19 فروری کو اسلام پورہ کے علاقے میں ہوئی ۔ پولیس کا کہناہے کہ زیر حراست ملزمان سے مزید تفیش جاری ہے ۔