پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے انٹراپارٹی سرٹیفکیٹ کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) سے رجوع کرلیا۔
پیر کے روز چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن پہنچے جہاں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی انتخابات کو ایک ماہ سے زائد ہوگیا لیکن ابھی تک سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے بعد انتخابات کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات پر کوئی اعتراض نہیں، ہمیں سرٹیفکیٹ دیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ اب بہت ہوگیا۔