سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن سے اپنی راہیں ہمیشہ کے لیے جدا کرلی ہیں اور اپنی نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی خود الیکشن کمیشن پہنچے اور اپنی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرا دئیے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ دستاویز فراہم کردی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹرڈ کروا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات نئی سیاسی جماعت کے تحت بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سیاسی جماعت کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا۔