پاکستان کی نمائندگی کے لئے بڑی قربانی دینے والے کرکٹر عثمان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ امارات کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے لئے کھیلنے کی خواہش رکھنے والے کرکٹر عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
لازمی پڑھیں ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے ممکنہ قومی سکواڈ سامنے آگیا
اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ عثمان خان نے یو اے ای بورڈ سے کیے گٸے معاہدے کو توڑا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ کپتانی دوبارہ ملنے کے بعد بابر اعظم نے بڑا بیان جاری کردیا
تاہم، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی حتمی سکواڈ کا اعلان منگل کے روز کیا جائے گا اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 18رکنی سکواڈ میں عثمان خان کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
لازمی پڑھیں۔ عماد وسیم کا کاکول فزیکل کیمپ کے بارے اہم بیان سامنے آگیا
یاد رہے کہ عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ کے حالیہ ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کاکول میں منعقدہ ٹریننگ کیمپ میں شریک بھی تھے۔