پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ کاکول فزیکل فٹنس کیمپ میرے لئے بہت زبردست رہا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں آلراؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں ری ہیب اور سٹرینگتھ پر کام کر رہا تھا اس لئے میرے لئے اچھا رہا، کرکٹ ٹریننگ سے کاکول ٹریننگ بہت مختلف ہے، فزیکل اگر یہاں ایکسٹرا کی تو وہ میچ کے لئے اچھا ہوا۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے لئے بہترین انتظامات کئے۔
انہوں نے کہا کہ کاکول میں کھانا ، رہائش اور موسم بہت زبردست رہا ، کاکول میں گزارے گئے دو ہفتے یادگار رہیں گے، ٹیم کی بونڈنگ کے لئے یہ کیمپ بہت ضروری تھا، ٹیم کی جیت کے لئے ایک ہوکر کھیلنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک ٹیم متحد ہوکر نہ کھیلے تو رزلٹس اچھے نہیں آتے، تمام لڑکوں کو یہاں محسوس ہوا کہ کاکول میں آنا ضروری تھا، تمام لڑکے مخلتف جگہ سے آئے تھے اور اب متحد ہوکر تمام سیریز کھیلیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا ٹارگٹ کاکول میں اچیو ہوا ہے، اللہ کا شکر ہے مشکل وقت میں اپنا حوصلہ بلند رکھا۔